پاک افغان سیریز؛ قومی کرکٹرز سری لنکا کیلئے روانہ
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچز 22 اور 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے جبکہ 26 اگست کو تیسرے میچ کی میزبانی کولمبو کرے گا۔
قومی ٹیم کی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ رضوان، شاہین، حارث، طیب طاہر شامل ہیں جبکہ اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے پہنچیں گے۔
لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کے بعد کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث اور فخر زمان کولمبو میں ٹیم کو جوائن کریں گے،
قومی ٹیم کولمبو سے براستہ ہمبنٹوٹا پہنچے گی جبکہ جمعہ سے تربیتی کیمپ کا آخری مرحلہ شروع ہوگا۔