عمران خان کوچھوٹے سے سیل میں رکھ کربھی توڑا نہیں جا سکتا،علیمہ خان

0 190

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ا صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ جیل حکام آپ کو اس حوالے سے بتائیں گے، ہم بہت پریشان ہیں کیونکہ ڈاکٹرز اور وکلا کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عدالت نے تو جیل حکام کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا کہ اگر ان کا دل چاہے تو ہی ہم مل سکیں گے، سمجھ نہیں آ رہا ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔علیمہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علیم خان بغض میں بہت سارے بیانات دے رہے ہیں۔ان کے پاس اور بھی بہت کہانیاں ہوں گی۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان مضبوط انسان ہیں،یہ سمجھتے ہیں چھوٹے سے سیل میں رکھ کر عمران خان کو توڑ لیں گے۔عمران خان کو جتنی دیر بھی رکھیں گے وہ برداشت کر لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.