14 اکتوبرکوسرکاری طور پر’’یوم مارکیٹنگ‘‘ منایا جائے : میپ
مارکیٹنگ ایسوسی ایٹس اینڈ پروفیشنلز پاکستان کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ اس نے ایسے پروفیشنل پروگرامز کا انعقاد کیا جنہیں ملکی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملی۔پاکستان میں پہلی بار 14 اکتوبر 2023ء کو مارکیٹنگ کا ن منانے جا رہا ہے جسے میپ ہر سال اسی تاریخ کو منایا کرے گا۔
اس خاص دن میں ملک کے طول و عرض سے نہ صرف مارکیٹنگ بلکہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور لوگ شرکت کریں گے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ملکی سطح پر مارکیٹنگ کے نئے اور جدید طریقوں سے اداروں کو روشناس کرانا ہے۔
میپ کے سی ای او اور فائونڈر طارق عصمت کا مارکیٹنگ کا دن منانے کا آغاز کرنا انتہائی خوش آئند ہے جسے مارکیٹنگ کے حلقوں میں غیرمعمولی پذیرائی مل رہی ہے اور طارق عصمت کی اس کاوش کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔
اس موقع پر طارق عصمت نے حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ حکومت 14 اکتوبر کو ہر سال سرکاری طور پر ملکی سطح پر مارکیٹنگ کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔
گو کہ ابھی 14 اکتوبر کے آنے میں تھوڑا وقت ہے لیکن ابھی سے لوگ اس دن کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ فرسٹ مارکیٹنگ ڈے منانے کی تیاریاں جس طرح جوش و خروش سے جاری ہیں امی ہے کہ میپ کی جانب سے منعقد کردہ فرسٹ مارکیٹنگ ڈے مختلف شعبوں کے سربراہوں پر گہرے اثرات مرتب کرے گا اور شرکت کرنے والوں کو اپنے اداروں کو مارکیٹنگ کے جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔