ڈاکڑ شمشاد اختر نےوزیر خزانہ کےعہدہ کا چارج سنبھال لیا
ڈاکڑ شمشاد اخترنے بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔وزارت خزانہ پہنچنے پر اعلی حکام نے انکا استقبال کیا ۔وزیر خزانہ نے اعلی حکام سے فردا فردا ملاقاتیں بھی کیں ۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہاکہ معیشت کے معاملات کو مزید بہتر کرینگے ، پاکستان کی معیشت میں مزید مضبوطی اور استحکام لائینگے ۔