فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس

0 112

کراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے، عید کی تعطیل کے باعث ایف آئی اے کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی تھی۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی، فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات درج ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.