سکیورٹی خدشات: کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ دوسرے روز بھی معطل

0 112

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس منگل کی شب معطل ہوئی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ دو تین ہفتوں کے دوران شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی یہ تیسری بارمعطلی ہے، موبائل فون انٹرنیٹ سروس شہر اور گردونواح میں احتجاج کے مواقع پر معطل کی جاتی رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.