2 روز میں 2 بھارتی پائلٹس پُراسرار طور پر ہلاک
ایک پائلٹ ایئرپورٹ پر جب کہ دوسرا دوران پرواز طیارے میں پُراسرار طور پر ہلاک ہوگیا جس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کا ایک پائلٹ ناگپور سے پونے جانے والی فلائٹ کا پائلٹ اس وقت بے ہوش ہو گیا جب وہ بورڈنگ گیٹ تک پہنچا ہی تھا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
اس پائلٹ نے دوپہر3 بجے سے اگلی صبح 7 بجے کے درمیان تریویندرم سے ناگپور وایا پونے تک دو پروازیں چلائی تھیں اور معمول کے 27 گھنٹے آرام کے بعد اگلی پرواز کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تھا۔
اسی طرح دوسرے واقعے میں دہلی سے دوحہ جانے والے قطر ایئرویز کے طیارے میں پرواز کے دوران پائلٹ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔