محکمہ سکول ایجوکیشن کی سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت

0 104

محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت مختلف ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 18 ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو مراسلہ بھجوایا گیا، زیبرا کراسنگ بنانے کا فیصلہ بچوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ زیبرا کراسنگ طلبہ کے محفوظ سڑک کراسنگ کیلئے بنائی جائے گی، زیبرا کراسنگ کے قریب ٹریفک سلو گزرے گی، شہری علاقوں میں موجود تمام سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ بنائی جائے گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ 10 دنوں کے اندر اندر زیبرا کراسنگ بنا کر رپورٹ بھجوائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.