بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

0 110

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین سے ملاقات ہوئٰ، بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنماؤں کے ایک دوسرے کیخلاف بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا تیمور جھگڑا سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، گوہر علی خان نے رہنماؤں سے اندرونی اختلافات میڈیا میں لانے سے روکنے کی ہدایت کر دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.