کوٹری سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار

0 109

صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگیا، ٹرینوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے، کام مکمل ہونے پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوجائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.