فیفا ویمنز ورلڈ کپ، سپین اور انگلینڈ کا فائنل 20 اگست کوہو گا

0 145

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں مشترکہ طور پر جاری نویں ویمنز ورلڈ کپ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

سپین کی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ کا فائنل میچ کھیلے گی۔سپین کی ٹیم نے سیمی فائنل میں سویڈن کو 1-2 گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ میزبان آسٹریلیا اور سویڈن کے درمیان 19 اگست کو برسبین میں کھیلا جائے گا ،انگلینڈ کی ٹیم نے 2015کے ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن لی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.