سنسناٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز : کارلوس الکاراز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

0 138

سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں 20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال کو شکست دے دی ۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے بارش سے متاثرہ پری کوارٹر فائنل میچ میں کارلوس الکاراز نے سخت مقابلے کے بعد امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال کو6-7(6-8)،7-6(7-0)اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے میکس پورسل سے ہوگا، کارلوس الکاراز رواں سیزن میں اپنے پانچویں ماسٹرز 1000 کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں ۔

ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویریف نے سابق چیمپئنز کے تھرڈ سیڈ ڈینیئل میدویدیف کو 4-6، 7-5 اور 4-6سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی ایڈرین مینارینو سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.