گورنر پنجاب کی جانب سے آیت عاصمی کے اعزاز میں تقریب

0 152

پاکستان کی دو ٹیموں کے 8 کھلاڑیوں نے انڈر 12 اور 18 سال کی کٹیگری میں پاکستان کی نمایندگی کی، ٹیم کے کوچ نیشنل چیمپئن، فیڈے ماسٹر عامر کریم تھے۔

13 اگست کو وزیر کھیل پنجاب نے رائزنگ سٹارز ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں آیت عاصمی اور ویسٹ ایشین یوتھ چیمپئن شپ مالدیپ کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے اعصام بشیر کی پاکستان کے لیے تمغے جیتنے پر حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔

اعصام اور آیت کو یقین ہے کہ اس چیمپئن شپ میں ان کی شاندار کامیابی کی بدولت پاکستان شطرنج فیڈریشن سکولوں کی سطح پر شطرنج کے فروغ میں مزید اہم کردار ادا کرے گی۔

ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالی آیت عاصمی کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے تقریب میں سرٹیفیکیٹ سے نواز ا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.