کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل

0 106

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو ایک بار پھر معطل کر دیا گیا۔

کوئٹہ میں پانچ روز سے معطل موبائل انٹرنیٹ سروس کو گزشتہ روز بحال ہونے کے بعد آج ایک بار پھر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس کو سکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا ہے، 5 روز معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا گیا تھا۔

صوبائی دارالحکومت میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.