بشریٰ بی بی کیخلاف29 مقدمات کی سماعت، کوئی وکیل عدالت پیش نہ ہوا

0 110

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات پر سماعت کے دوران کوئی کیل پیش نہیں ہوا۔

بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔

نعیم پنجوتھہ اور اعظم سواتی خود بھی عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ اعظم سواتی اور نعیم پنجوتھہ کے وکلاء بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم سلمان اکرم راجہ کے وکلاء، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.