بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں فیصلوں کا اختیار دے دیا

0 104

اڈیالہ جیل میں وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے پنجاب سے متعلق اہم ہدایات دے دیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا ہے، عالیہ حمزہ کو کسی بھی عہدیدار کو معطل یا ذمہ داری دینے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کی ذمہ داریوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی حمایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ خالد خور شید پر اعتماد ہے انہوں نے سوچ سمجھ کر تعیناتی کی ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی سے آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر وکلا نے ملاقات کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.