کسی غیر آئینی اور غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنوں گا، نگران وزیر اعلیٰ سندھ

0 112

کراچی، نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا تعین کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم انکی معاونت کریں ۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نگران وزرا کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ، کچھ لوگوں سے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں اور بہت جلد آپ پیشرفت دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں چند اور اس کے بعد مزید نام آئیں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ بہت بڑی نگران کابینہ نہ ہو اور کوشش یہی ہے کہ بہتر سے بہتر لوگوں کو چنا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.