دریائےسندھ پرکینال منصوبےکیخلاف پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

0 108

دریائے سندھ پر کینال نکالنےکے منصوبے کے خلاف پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، علی محمد خان اور احمد چھٹہ نے اسپیکر آفس میں جمع کروائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ کینال کی تعمیر کے معاملےکے حل کے لیےفوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15 روز میں طلب کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہےکہ کینال کی تعمیر کے حوالے سے سندھ کے تحفظات کو دور کیا جائے، چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری تک کام روکا جائے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ 60 روز کے اندر ارسا اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پانی کی دستیابی سرٹیفکیٹ پر غیر جانبدارانہ آڈٹ کرایا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.