برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار جونیئر کی سعودی عرب آمد
گزشتہ رات ریاض پہنچنے پر ایئرپورٹ پر نیمار جونیئر کا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ، نیمار نے کچھ ہی دیر بعد اپنے مداحوں کے لیے مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب میں ہوں۔
دوسری جانب سعودی کلب الہلال کی جانب سے "ایکس” سائٹ پر اپنے آفیشل پیج پر برازیلین سٹار نیمار دا سلوا کے لیے شائع کی گئی ایک ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے ۔
اس ویڈیو کو "سٹار” نے 15 اگست کو پرتگالی زبان میں شائع کیا تھا، ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا تھا "نیمار، ایک شاندار ٹیلنٹ جو ہر کسی کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتا ہے ” اس کے ساتھ ہی عربی میں ’’ نیمار ہلالی‘‘ بھی لکھا گیا تھا۔