ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری

0 131

سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی،سونے کی فی تولہ قیمت میں لگاتار چوتھے دن بھی اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔

14 اگست 2023ء کی چھٹی کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت سوا دو لاکھ روپے ہو گئی

عالمی بازار میں سونے کا بھاو 6 ڈالر کم ہوکر 1894 ڈالر فی اونس ہے،مقامی مارکیٹ میںسونے کی فی تولہ قیمت میں 15 اگست کو 1100، 16 اگست کو 900، اور 17 اگست کو 1200 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 18 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.