عام انتخابات میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کے کمشنرز،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل حلقہ بندی کیلئے ضروری نقشہ جات ودیگرڈیٹا صوبائی حکومتوں اورمحکمہ شماریات سے بروقت حاصل کریں
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اب تک کے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں تمام ونگز انچارج اورصوبائی الیکشن کمشنرز کو انتظامات کی فوری تکمیل اورالیکشن میٹریل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نےاسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اوور سائٹ کمیٹی تشکیل دے دی جوتمام امور کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔
تبصرے بند ہیں.