آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے،درخواست گزار
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل ابراہیم ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے ریٹائرڈ ہوئے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 2 سال تک کسی منافع بخش یا نگراں وزیراعلیٰ کے عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتے۔