پشاور کی احتساب عدالت نے ایڈیشنل کمشنر کوہاٹ ہدایت اللہ اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اوقاف شیر افضل کو 7 روزہ ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو(نیب) کے حوالے کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج یونس خان نے کیس پر سماعت کی، تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
دونوں ملزمان پر محکمہ اوقاف کی اراضی غیرقانونی طور پر منظورنظر افراد کو لیز پر دینے کا الزام ہے۔گریڈ 19 کے افسر کو حراست میں لینے پر نیب پر اختیارات سے تجاوز کا الزام
پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل کمشنر کوہاٹ کو نیب نے سڑک سے اغوا کیا،گریڈ 19 کے افسر کو زیر سماعت پرانے کیس میں پکڑا گیا، مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر ایف آئی آر اور گرفتاری نہیں کی جاتی۔