امریکی سفارتخانےکے وفدکا اڈیالہ جیل کا دورہ

0 104

امریکی سفارتخانےکے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور امریکی نژاد قیدی سے ملاقات کی۔

امریکی سفارتخانے کے وفدکو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔

وفد کی امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔

خیال رہےکہ امریکی نژاد قیدی ظاہر جعفرسابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے۔

نورمقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزائے موت سنائی تھی جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمرقید کو بھی سزائے موت میں تبدیل کردیا تھا۔

عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 11 سال سزا، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.