لاہور: غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف تاجر برادری کی ہڑتال

0 111

غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔

فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف لاہور کی ہال روڈ مارکیٹ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور اندرون شہر کی مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ انتظامیہ نے مارکیٹیں معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.