مستونگ، فورسز کے میس پر دستی بم حملہ،کوئی جانی نقصان نہ ہوا

0 112

مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم دہشت گرد فورسز کے میس پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد دہشتگردوں اور فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ کا نوٹس ،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ کسی صورت بھی دہشت گردوں سے شکست نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.