بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے

0 39

بلوچستان میں آج سے ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد اسحاق کے مطابق صوبے میں ہونے والے انٹر میڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردیے گئے ۔

انٹر کے امتحانات پروفیسر اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔

نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کردیا جائےگا۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج 22 اپریل سے شروع ہونا تھے ، امتحانات میں 100937 طلبا نے شرکت کرنا تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.