بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا توگھس کر ماریں گے: وزیراعظم آزادکشمیر

0 107

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو اندرگھس کرماریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی دہشت گردی کررہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گاتو اسے سودسمیت جواب دیاجائے گا۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کشمیر سےمتعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل مسئلے کاحل ہے، پاکستانی قوم کا اتحاد واتفاق ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی دلیل ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کرے گا توکوئی معاہدہ ہماری رکاوٹ نہیں بن سکتا اور اگر مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تواندرگھس کرماریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.