ایم کیو ایم پاکستان کا سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ، امیدوار کو ٹکٹ بھی جاری کردیا

0 125

ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول نے سینیٹ انتخاب کے لیے نگہت مرزا کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا آج ہی اپنا پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کرائیں گی۔

پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔

سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے اور سینیٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہو گا۔

یاد رہے کہ سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.