نئی نہروں کا منصوبہ مسترد: وكلا کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

0 108

مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کا منصوبہ مسترد ہونے کے بعد وکلا نے ببر لو بائی پاس کے علاوہ تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق دریائےسندھ پرنہروں کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیے جانے کی خبر ملتے ہی منصوبے کے خلاف خیرپور ببرلو بائی پاس پر 12 روز سے دھرنے پر موجود شرکا نے جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا۔

آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھر نے ختم کرنے اور 30 اپریل سے تمام کورٹس میں ہڑتال بھی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس حوالے سے وکیل رہنما سرفراز میتلو نے کہاکہ کارپوریٹ فارمنگ پر 24 گھنٹے میں سندھ حکومت سے سکھر میں ہماری کمیٹی ملاقات کرےگی جب کہ وکلا پر مقدمات ختم کرنے اور گاڑیاں لوٹانے سمیت دیگر مطالبات برقرار ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث 40 ہزار سے زائد گاڑیاں تاحال پھنسی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنےکا منصوبہ مسترد کردیا، کونسل نے کینالز سے متعلق ایکنک کا 7 فروری کا فیصلہ مسترد کیا اور معاملہ دوبارہ ارسا کو بھجوایا جائےگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.