پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، خطے بارے تبادلہ خیال

0 5

پاک بھارت کشیدگی بارے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات نے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پرزور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ ،چین، سعودی عرب، ترکیہ ، ایران ،مصر،بحرین، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے الزامات اور اشتعال انگیز یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے پراپیگنڈے اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کیا، امن اور استحکام کے فروغ کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زور دیا، کویت نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، بھارتی پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.