امریکی ٹیرف کے حوالے سے سام سنگ کا انتباہ جاری!
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیرف کمپنی کی اشیاء (بشمول اسمارٹ فونز اور چپس) کی طلب متاثر کریں گے۔
جنوبی کوریا کی الیکٹرونک کمپنی نے اپنی آمدنی کی سہ ماہی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ رواں برس 31 مارچ تک کمپنی کی آمدنی 41.6 ارب پاؤنڈز رہی اور آپریٹنگ منافع میں 1.5 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔
تاہم، کمپنی کے عہدیداران نے امریکا کی ٹیرف پالیسی کے حوالے سے موجود عدم استحکام کے متعلق خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا ہونے سے سال کے آخری حصے میں ممکنہ طور پر اشیاء کی طلب میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرف کی وقتی طور پر مؤخر ہونے کے بعد گاہکوں نے اپنے آرڈر پہلے کر دیے ہیں۔ تاہم، سال کے دوسرے ششماہی اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
یہ ٹیرف ویتنام اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کو بھی متاثر کریں گے جہاں پر سام سنگ اپنے اسمارٹ فونز، ڈسپلے اور دیگر اشیاء تیار کرتا ہے۔