امریکی ناظم الامور کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

0 103

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے قومی مفادات کے تحفظ کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ترجمان نے مطابق امریکی ناظم الامور نے کشیدگی میں کمی کرنے کے حوالے سے امریکی خواہش کا اظہار کیا، امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکا ابھرتی صورتحال کے پیش نظر دونوں ملکوں سے رابطے میں رہےگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.