ملک میں آج اختلافات، ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے: مفتاح اسماعیل

0 5

سابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے، آج پاکستان میں اختلافات ہے ، ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

شہر قائد میں آئی بی اے وسٹا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہماری جنریشن جو پاکستان چھوڑ کرجا رہی ہے، اتنا اچھا پاکستان نہیں جو ہمارے والدین نے دیا ، جس شہر اور صوبے میں ہم رہتے ہیں وہ دوسرے شہروں صوبوں سے بہت پیچھےرہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جس نہج پر ہے ہم سب کا قصور ہے، آج پاکستان بنگلہ دیش سری لنکا سے بھی غریب ہے، جو اصلاحات بہت ضروری ہیں، ہماری حکومتیں وہ اصلاحات نہیں کرتی ہیں، آج پاکستان میں اختلافات ہے، آج ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان ہماری وزرا کے مطابق 24 یا چھتیس گھنٹے میں حملہ کرے گا،ان کا جہازگرایا ان کا بندہ پکڑا گیا لیکن ان کا نیریٹو ہے کہ انہوں نے جہاز گرایا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ممکن ہے دشمن پاکستان پر حملہ کرے ، سوال ہوتا ہے کہ تم کتنےمتحد ہو، اس کا جواب ہمیں دینا بھی چاہیے ہمیں متحد ہونا پڑیں گا اور یکسوئی سے جواب دینا ہوگا، وہ ایک بم ماریں گے، ان شاءاللہ اس کا جواب دے دیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.