وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے خالد مقبول صدیقی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، خالد مقبول صدیقی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی جانب سے بھرپور تائید کی اور کہا کہ بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ دفاع وطن کیلئے تیار ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا بھارت کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، سیاسی اکابرین بھارت کی ممکنہ جارحیت کے قومی ایشو پر متحد ہیں، بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔