بھارت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی مسائل پیدا کر رہی ہے: پاکستان

0 104

اکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی مسائل پیدا کر رہی ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق بیان میں کہا کہ متعدد مریضوں کو علاج مکمل کئے بغیر پاکستان واپس آنا پڑا، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واہگہ اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، کچھ پاکستانی شہری اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں، بھارتی حکام اجازت دیں تو ہم اپنے شہریوں کو واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے لئے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.