خطے کی صورتحال: محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے

0 53

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے اور مسقط میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.