2019 میں بھارتی پائلٹ کو چائے پلائی، اب ایسا کچھ ہوا تو بھرپور جواب دینگے: وزیر اطلاعات

0 8

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2019 میں بھارت کے 2 جہازگرائے اور پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا لہٰذا بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور دور تک تعلق نہیں ہے، بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا جو وہ چاہتا تھا۔

وزیر اطلاعات نےکہا کہ 2019 میں بھارت کے2جہازگرائے، پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا،بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پوری قوم متحد ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، اس وقت اپوزيشن کے کسی بیان کا جواب نہیں دینا چاہتے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.