بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا: پاکستانی سفیر

0 100

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہےکہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

رضوان سعید شیخ نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا طرزِعمل لاقانونیت پرمبنی ہے، زرعی معیشت کو زک پہنچانےکی کوشش اعلان جنگ تصورکی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.