سانحہ 12 مئی کیس: آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم

0 102

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے کیس میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، عمیر صدیقی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں 2007 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے ملزم ذاکر کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور عدالت نے گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.