پاکستان نے گوجرانوالہ میں ڈرون مار گرایا

0 6

پولیس کے مطابق گھوٹکی میں ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں ہوا، اس واقعے میں دو کسان زخمی ہوئے جن میں سے ایک چل بسا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چکوال کے ڈھمن علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا، پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی حدود میں بھی ایک ڈرون مارگرایا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈرون سیالکوٹ کی طرف سے آیا تھا جسے گوجرانوالہ کی حدود میں ٹارگٹ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تباہ ہونے والے بھارتی ڈرون کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں میں گرا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.