وزیراعظم کا سینیٹر ساجد میر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

0 13

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جمعیت اہلحدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف امیر جمعیتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ سیالکوٹ پہنچے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی سکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پُر ہو سکے، مرحوم نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو ان کی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں ساجد میر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سیالکوٹ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما مرحوم چودھری ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا جبکہ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.