سورج کی روشنی کا رنگ اصل میں ہرا، تو پھر پیلی کیوں دکھائی دیتی ہے؟

0 8

یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ سورج کی روشنی میں جس رنگ کی سب سے زیادہ توانائی والی wavelength ہوتی ہے وہ ہے ہرا رنگ۔ سورج کی روشنی تکنیکی طور پر سبز رنگ کی شدت کے قریب ہوتی ہے۔

تو پھر ہمیں سورج کی روشنی پیلی کیوں دکھائی دیتی ہے؟

اصل میں یہ زمین کے ماحول کی وجہ سے ہوتا ہے جس میں درج ذیل عوام شامل ہیں۔

فضائی بکھراؤ:

سورج کی روشنی جب زمین کے ماحول میں داخل ہوتی ہے تو چھوٹے wavelength والے رنگ جیسے نیلا اور بنفشی بکھر جاتے ہیں۔ باقی بچنے والی روشنی میں پیلا، نارنجی اور سرخ رنگ غالب آ جاتے ہیں۔

آنکھ کا ردِ عمل:

ہماری آنکھ نیلے اور سرخ رنگوں کے ملاپ کو "پیلا یا زرد” رنگ کے طور پر محسوس کرتی ہے، خاص طور پر جب نیلا رنگ بکھر جاتا ہے۔

دن کے مختلف اوقات میں اثر:

دوپہر کے وقت سورج سر کے عین اوپر ہوتا ہے، روشنی کم بکھرتی ہے اور یہ تب سفید یا ہلکا پیلا محسوس ہوتا ہے جبکہ غروب یا طلوع کے وقت روشنی زیادہ فاصلے سے آتی ہے، زیادہ بکھرتی ہے۔ تب سورج نارنجی یا سرخ دکھائی دیتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.