مودی نے خطے کو عذاب میں مبتلا کیا،عظیم کامیابی پر پاک افواج کو خراج تحسین: مفتی منیب الرحمان

0 6

معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مودی نے خطے کو عذاب میں مبتلا کیا،عظیم کامیاب پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بنیان مرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قوت میں کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی، ہم اس عظیم کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے عوام کو ہندوستان کے عوام کے ساتھ مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ مودی نے پیدا کیا جو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اس خطے کا چیپمئن بننا چاہتا ہے، بھارت کے عوام اپنے ملک میں امن کے ساتھ رہیں، اس خطے کو نفرت کی آگ میں جلانے کی بجائے پرامن بقائے باہمی کا پیغام دیا جائے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چند دن کی جنگ نے پیغام دیا ہے کہ اسلحے کے تکبر میں پاکستان کو شکست نہیں دی جاسکتی، اگر بھارت نے مودی سے چھٹکارا حاصل نہ کیا تو پورا بھارت تباہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ہماری ترجیح نہیں لیکن جب جنگ مسلط کی جائے تو پھر جرات کا مظاہرہ کیا جائے، پاکستانی قوم اس فتح پر اللہ کا شکر ادا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.