بھارت کیخلاف فتح، گورنر ہاؤس سندھ میں آج یوم تشکر منانے کا اعلان

0 113

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے جنگ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح پر آج گورنر ہاؤس کراچی میں یوم تشکر منایا جائے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یوم تشکر میں ملی نغموں اور آتشبازی سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.