بٹگرام میں نامعلوم افراد نے سکول وین پر فائرنگ کر کے ڈرائیور اور 5 بچے زخمی کر دیئے۔
پولیس کے مطابق بٹگرام میں سکول وین بچوں کو لے کر جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔