بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی دردناک کہانی

0 10

6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہونے والے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

ان شہیدوں میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کا 20 سالہ چپس فروش حیدر علی بھی شامل تھا جس کی شہادت نے کئی آنکھوں کو نم کردیا۔

اردو نیوزپر شائع رپورٹ کے مطابق حیدر علی پی ایس ایل میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے نزدیک لگائے گئے فوڈ اسٹال پر چپس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرتا تھا اور اسے یہ اسٹال لگائے صرف 3 روز ہی گزرے تھے کہ بزدل دشمن کے حملے نے حیدر علی کی زندگی کا چراغ ہمیشہ کیلئے بجھا دیا۔

7 مئی کی شب حیدر علی پنڈی اسٹیڈیم کے نزدیک واقع فوڈ اسٹریٹ میں ایک ریسٹورینٹ کے شیڈ کے نیچے دوسرے مزدوروں کے ساتھ سورہا تھا، صبح 10 بجے کے قریب بھارت کی جانب سے داغے گئے ڈرون حملے نے حیدر علی کی جان لے لی۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون حیدر علی سے آ ٹکرایا جس کے بعد دھماکا ہوا اور ریسٹورینٹ کے شیشوں سمیت شیڈ بھی گرگیا ، حملے کے دوران حیدر علی سمیت دیگر شہریوں کو شدید چوٹیں آئیں تاہم حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔

حیدر علی کے چچا زاد بھائی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’حید ر اپنے گھر کا واحد کفیل تھا جو چند روز پہلے ہی روزگار کی امید میں راولپنڈی آیا تھا لیکن اس کی میت اس کے آبائی شہر پہنچائی گئی جہاں اسے سپرد خاک بھی کیاجاچکا ہے‘۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.