ایکس ایپ نے ملازمتوں کے اشتہارات کی آزمائش کا آغاز کردیا

0 109

کئی ماہ کی آزمائش کے بعد ایلون مسک کی ایکس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے مقتدر اداروں کی جانب سے ملازمتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ سابقہ ٹیوٹر ایپ کے نئے بی ٹا ورژن میں بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سہولت سے مختلف ادارے اعلیٰ افرادی قوت کی تلاش کے لیے اشتہار شائع کرسکتےہیں۔ واضح رہے کہ ایلون مسک چاہتے ہیں کہ ایکس کو ہرطرح سے ایک ہرفن مولا اور مفید ایپ میں تبدیل کیا جائے۔

اس ضمن میں بعض اسکرین شاٹ سامنے آئے ہیں جن میں سنہرے نشان والے، کاروبار اور کمپنیوں کے پروفائل ، مرکزی ٹائم لائن یا فالوورز کے اعداد کے ساتھ ہی نوکریوں کی لسٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

بی ٹا ورژن میں ’ویوآل جابز‘ پر کلک کرکے آپ تمام ملازمتوں تک پہنچ سکتے ہیں جو اس کمپنی نے پوسٹ کی ہے۔ اسی ایپ سے ملازمت کی درخواست بھی دی جاسکتی ہے۔ ایکس نے کہا ہے کہ وہ ان ملازمتوں کے درست ہونے کی ضمانت بھی لے رہا ہے۔

اگرآپ کسی کمپنی کے مالک ہیں تو اس سہولت کے لیے اپنے ادارے کی تصدیق کرانا ہوگی۔ اس کے لیے 1000 ڈالر ماہانہ کا پریمیئم بزنس پلان خریدنا ہوگا اور ایبکس ہائرنگ بی ٹا پر بھی اپلائی کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.