افسران اور ملازمین کی بغیر اطلاع غیر حاضری پر ثبوت سمیت وضاحت طلب

0 7

لاہور ہائیکورٹ نے افسران اور ملازمین کی بغیر اطلاع غیر حاضری پر ثبوت سمیت وضاحت طلب کر لی۔

ملازمین میں اکاؤنٹ برانچ، اے جی سیل، آڈٹ سیل، بی اینڈ ایف ایم برانچ ، بل برانچ، بلڈنگ لاہور ہائیکورٹ برانچ، کینٹین کے ملازم، کیس کمپلینٹ برانچ، کیس فکسچر برانچ، کاز لسٹ سیکشن، سیول 1 اور سیول 2 برانچ کے ملازمین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، کاپی برانچ، کریمنل برانچ، ڈے کیئر سینٹر، ڈسپیچ برانچ، ڈی آرآر سیول برانچ وغیرہ کے ملازمین بھی شامل ہیں، جنرل برانچ، جنرل ایشو سیکشن، ہیڈ ججمنٹ رائٹر، ایچ آر برانچ، آئی ٹی برانچ، جج کامن روم کے ملازمین، ججز لائبریری کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

مزید برآں لوئر کورٹ برانچ، مینٹیننس برانچ کے ملازمین، رٹ برانچ، ارجنٹ سیل کے ملازمین ، ٹربیونل اینڈ کوآرڈینیشن کے ملازمین، ٹرانسپورٹ برانچ کے ملازمین ، ٹیلی فون ایکسچینج برانچ کے ملازمین بھی شامل ہیں، سافٹ ویئر اینڈ ویب سیکشن، سکیورٹی برانچ، سکیننگ برانچ، سہولت سینٹر برانچ، آر کے جے برانچ، رجسٹرار آفس کے ملازمین بھی اس کا حصہ ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا ویژن کام کے وقت بس کام ہو گا، مجاز اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو تین دن میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جواب جمع نہ کرانے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی، گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.