سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے 20 مئی کے دوران ہیٹ ویو کا امکان

0 112

ملک کے دیگر حصوں کی طرح آج سے سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے جس کے باعث سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے 20 مئی کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، جیکب آباد، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں ہیٹ ویو نہیں تاہم موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، اس دوران شہرکا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، ہوا میں زائد نمی کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.